عادل آباد /2 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلال طریقہ سے روزگار کماتے ہوئے اپنے افراد خاندان کی کفالت کرنا بھی ایک عبادت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صفاء بیت المال آل انڈیا صدر مولانا غیاث احمد رشادی نے مستقر عادل آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا اور کہا کہ بے روزگار افراد کو روزگار سے لگانا اور ضرورت مندوں کی ضرورتوں کو پورا کرنا بھی ہمارا فریضہ ہے ۔ جبکہ یہ خدمات ضلع عادل آباد کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی صفاء بیت المال کی جانب سے جاری ہے ۔ اس موقع پر رہبر فاؤنڈیشن کے تعاون سے دس لاکھ روپئے مالیت کے 50 بنڈیاں جس میں ہمہ قسم کا فروٹ ، ترکاری وغیرہ پچاس مستحق افراد کو فراہم کئے گئے تاکہ وہ ان اشیاء کو فروخت کرتے ہوئے اپنی زندگی کو خودکفیل بناسکیں ۔ قبل از چند افراد پر مشتمل ایک وفد عادل آباد پہونچکر عادل آباد کے محتلف مقامات کا جائزہ لیکر ان غریب اور مستحق افراد کی نشاندہی کی جن میں مسلم کے علاوہ غیر مسلم بھی شامل ہیں ۔ بعد ازاں مستقر عادل آباد کے راج محل فنکشن ہال میں ایک تقریب منعقد کرتے ہیوئے ان افراد کو فراہم کئے گئے جو عادل آباد کی تاریخ کا اہمیت کا حامل کارنامہ تصور کیا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔ اس تقریب میں صفاء بیت المال عادل آباد صدر مولانا مبشر احمد رشیدی ، نائب صدر حافظ شیخ نصیر احمد ، معتمد حافظ کاظم پاشاہ ، خاذن عبدالعزیز ، حافظ شیخ نذیر احمد کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ٹھیلہ بنڈیاں معہ اشیاء کے حاصل کرنے والے مرد و خواتین نے صفا بیت المال کے ذمہ داروں سے اظہار تشکر کیا ۔