عادل آباد کے اسکولس میں کوئسچن بنک کی تقسیم

   

عادل آباد ۔ 10 ۔ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہومن ویلفیر آرگنائزیشن عادل آباد صدر مسٹر انتخاب عالم نے روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبا اور طالبات کو فراہم کئے جانے والے کوئسچن بنک کی تقسیم نہ صرف مستقر عادل آباد کے مدرسہ نالج کیر ، گرلز ہائی اسکول ، شمع اردو اسکول ، عزیزیہ اردو اسکول ، اسلامیہ اردو اسکول ، نونہال اردو اسکول ، ممدن اسکول ، الحدا اسکول کے طلباء اور طالبات میں تقسیم کے بلکہ نرمل کے مدرسہ دکن اسکول ، گرلز ہائی اسکول ، بوائز ہائی اسکول ، قصبہ اسکول ، گورنمنٹ اسرا کالونی اسکول ، نرساپور میں ہائی اسکول ، بھینسہ میں نوبل اسکول ، گرلز ہائی اسکول ، بوائز ہائی اسکول ، کریسنٹ اسکول ، اسلامیہ اسکول ، اقراء اسکول ، مدھول میں بوائز ہائی اسکول ، تانور میں ہائی اسکول ، باسر میں ہائی اسکول کے طلبا اور طالبات میں فراہم کئے اس موقعہ پر متعلقہ مدارس سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے موخر روزنامہ سیاست کے خدمات کی بھرپور ستائش کی اور کہا کہ سیاست کی جانب سے فراہم کئے جانے والے کوئسچن بنک کے بنا پر طلبا اور طالبات کو امتحان تحریر کرنے میں نمایاں تعاون حاصل ہورہا ہے ۔ مسٹر انتخاب عالم کے ہمراہ مسٹر فردوس اور مسٹر عزیز پاریکھ بھی موجود تھے ۔