عادل آباد : عادل آباد کے پولیس پریڈ گراونڈ پر ضلع کلکٹر شریمتی سکنا پٹنائک نے 72ویں یوم جمہوریہ تقریب کے موقع پر پرچم کشائی انجام دی ۔ بعد ازاں اپنے خطاب میں ضلع عادل آباد میںجاری مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا تذکرہ کیا جس میں کووڈ ۔19 کورونا وائرس کے خاتمہ کی خاطر ضلع میں حکومت کی جانب سے دیئے جانے والے ویکیسن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تاہم ضلع میں 30 مراکز پر 2794 افراد کو ویکسین فراہم کئے جاچکے ہیں جبکہ اس موقع پر ضلع ایس پی مسٹر ویشنوایس واریئر بھی موجود تھے ۔ پولیس سلامی حاصل کرنے کے بعد ضلع میں بہترین خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو ’’ توصف نامہ ‘‘ سے نوازہ گیا جس میں قابل ذکر ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر ڈاکٹر نریندر راتھوڑ ، ایڈیشنل DMBHO شریمتی سادھنا شامل ہیں ۔قبل ازیں ضلع کلکٹر نے اپنے کیمپ آفس پر قومی ترنگا لہرایا ۔ دفتر ضلع کلکٹریٹ میں ایڈیشنل کلکٹر شریمتی جی سندھیا رانی پرچم لہرایا جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر مسٹر ایم ڈیوڈ ، آر ڈی او مسٹر اجیشور ، اے او مسٹر ارویند کمار کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔ضلع ایس پی مسٹر ویشنو ایس واریر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس پر ترنگا لہرایا ۔ ٹی آر ٹی سی آفس پر ڈی وی ایم مسٹر پی رمیش ، بس ڈپو میں ڈی ایم مسٹر ایس جناردھن نے پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر ٹکٹ ریزرویشن انچارج مسٹر ایس اے حسین موجو د تھے ۔ عادل آباد رکن اسمبلی مسٹر جوگو رامنا نے اپنی رہائش گاہ ، ٹی آر ایس پارٹی آفس ایم ایل اے کیمپ آفس پر یوم جمہوریہ تقریب مناتے ہوئے پرچم کشائی انجام دی ۔ اس تقریب میں صدرنشین بلدیہ مسٹر جوگو پرمیندر ، نائب صدر بلدیہ مسٹر ظہیر رمضانی ، مسٹر یونس اکبانی کے علاوہ پارٹی اراکین و قائدین کی کثیر تعداد تھی ۔ بعد ازاں مسٹر جوگو رامنا نے مہاتما گاندھی چوک ، امبیڈکر چوک ، لاری ڈرائیور یونین آفس کے علاوہ مختلف دیگر مقامات پر بھی پرچم کو لہرایا ۔ کانگریس پارٹی دفتر جو سابق ریاستی وزیر مسٹر سی رامچندر ریڈی کی قیامگاہ ہے جہاں پارٹی ضلع صدر مسٹر ساجد حان نے یوم جمہوریہ تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے قومی پرچم کو لہرایا جبکہ اس موقع پر سینئر کانگریس قائد مسٹر سی رامچندر ریڈی ، جی سجاتا ، سعید خان ، صاحبر احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ بی جے پی دفتر میں عادل آباد رکن لوک سبھا مسٹر سویم باپو راؤ کی موجو دگی میں پارٹی ضلع صدر مسٹر پایل شنکر نے ترنگا لہرایا ۔ عادل آباد کا قدیم و تاریخی چوراستہ مولانا ابوالکلام آزاد اردو لائبریری کے دامن میں مسٹر محمد وقار الدین گورنمنٹ ایڈوکیٹ نے پرچم کشائی انجام دی ۔ اس موقع پر ایم اے مجیب ، عابد علی ، سینئر صحافی مسٹر شفیق احمد اطہر کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے ۔ دارالعلوم فاطمہ نسوان میں صدر تنظیم مسٹر عبدالکلیم نے پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر مسٹر علی خان ، شکور خان ، خواجہ پاشاہ کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ محلہ سندریا نگر میں حافظ عارف خان نے ترنگا لہرایا ۔ دارالعلوم محمدیہ میں صدر کمیٹی مسٹر محمد سیٹھ نے پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر جرنلسٹ مسٹر شاہد احمد توکل کے علاوہ مدرسہ کے اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ دفتر صفا بیت المال پر حافظ شیخ کاظم مصباحی ، حافظ عبدالعزیز ، حافظ شیخ بشیر ، امجد خان ، حافظ رفیق ، حافظ فیروز ، حافظ عمران نے پرچم کشائی انجام دی ۔ دفتر جمعیت العلماء پر صدر جمعیت حافظ ابوبکر حامد نے ترنگا لہرایا جبکہ اس موقع پر حافظ اسلم ، حافظ محمد حسین ، حافظ منظور احمد کے علاوہ صدرنشین بلدیہ مسٹر جوگو پرمیندر ، نائب صدر بلدیہ مسٹر ظہر رمضانی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔ مستقر عادل آباد کے اردو گھر شادی خانہ میں صدر کمیٹی مسٹر ایم اے وحید نے پرچم لہرایا جبکہ کمیٹی کے دیگر افراد موجود تھے ۔ دارالانصار ویلفیر سوسائٹی دفتر پر صدر ضلع قاضی و صدر تنظیم مسٹر سید ندیم الدین نے پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر حافظ عطاء اللہ خان ، حافظ عارف خان ، حافظ خضر یافعی جرنلسٹ بھی موجود تھے ۔ مستقر عادل آباد کے پریس کلب میں صدر کمپنی مسٹر رمیش نے پرچم لہرایا ۔ اس موقع پر تلگو ، انگریزی ، ہندی اور اردو کے صحافیو ں میں مسٹر شفیق احمد ، حمید اللہ انور ، محمد محسن ، شاہد احمد توکل ، حافظ قضر یافعی ، محبوب خان کے علاوہ کیمرہ مین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
