حیدرآباد ۔ 22 جون (سیاست نیوز) عادل آباد ضلع کے بازار ہتھنور پرائمری ہیلتھ سنٹر میں اچانک چھت سے فیان ٹوٹ کر نیچے گر گیا جس کی زد میں آنے سے ایک معصوم بچہ بال بال بچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو دن قبل کدوگوڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون پاٹل جو حاملہ تھی، اسے دواخانہ میں شریک کروایا گیا جہاں اس نے ایک بچی کو جنم دیا۔ اس کے بعد ماں اور بچی کو نگرانی کیلئے دو دن سے دواخانہ میں ہی رکھا گیا۔ اتوار کی صبح دواخانہ کا ایک پنکھا چھت سے ٹوٹ کر گر گیا جس سے نومولود بچی کو معمولی زخم آئے جس کے بعد افراد خاندان نے نومولود کو 108 ایمبولنس کے ذریعہ عادل آباد کے ریمس دواخانہ منتقل کردیا۔ پنکھا ٹوٹ کر گرنے سے دیگر مریضوں میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ ش