عادل آبادرکن اسمبلی راتھوڑ باپو راؤ حادثہ میں محفوظ

   

حیدرآباد25جون (یو این آئی) عادل آباد کے رکن اسمبلی راتھوڑ باپو راؤ حادثہ میں محفوظ رہے ۔ باپو راؤ کی گاڑی جو حیدرآباد سے عادل آباد جارہی تھی، نیراڈی گونڈہ منڈل میں حادثہ کا شکار ہوگئی جب ڈرائیور نے مویشیوں سے بچنے کی کوشش کے دوران اس کا توازن کھودیااوریہ کار بے قابو ہوگئی۔اس حادثہ میں ایم ایل اے کا ہاتھ معمولی زخمی ہوگیا۔ خانگی اسپتال میں علاج کے بعد وہ عادل آباد روانہ ہوگئے ۔