عادل آباد : ادارہ ادب اسلامی و بزم کاروان ادب عادل آباد کا مشترکہ مشاعرہ جناب یوسف نرملی کی صدارت میں مستقر عادل آباد کے دفتر جماعت اسلامی ہند بعد نماز عشاء منعقد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سمیر اللہ خان ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔ مولانا عبدالرحیم ذاکر کی قرأت کلام پاک سے مشاعرہ کا آغاز ہوا جبکہ رحیم راہی نے حمد، ڈاکٹر ابرار عالم اور شبیر خان شبیر نے نعت پیش کی۔ کلیم خادم، محمد عالم، شبیر خان شبیر، عزیز ، ہارون علی ماجد، بدرالدین بدر، ڈاکٹر نصیر احمد، ڈاکٹر ابرار عالم، عبدالرحیم ذاکر، ایم اے ہادی، رحیم راہی کے علاوہ یوسف نرملی نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا۔ ڈاکٹر نصیر احمد کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔