حیدرآباد۔ 8 مارچ (سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے ایک عادی رہزن کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے مسروقہ موبائیل فون ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ کے کوٹی عرف بنٹی ساکن کاروان پیشہ سے مزدور ہے اور برے عادتوں کا شکار ہے ۔ اپنی خواہشات کو مکمل کرنے کیلئے اسے محنت کے ذریعہ حاصل کی گئی رقم کافی نہ ہونے پر کوٹی نے موبائیل فون کی رہزنی میں ملوث ہونے لگا ۔ رات کے اوقات راہ چلتے راہگیروں کو نشانہ بناتے ہوئے کوٹی ان کے موبائیل فون چھین لیا کرتا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ رہزنی کیلئے مذکورہ رہزن ایک موٹر سائیکل کا استعمال کیا کرتا تھا اور تیز رفتاری سے بائیک چلاتے ہوئے اپنے نشانہ تک پہونچ کر موبائیل فون اڑالیا کرتا تھا ۔ ٹاسک فورس پولیس نے سی سی ٹی وی کے ذریعہ رہزن کی نشاندہی کی اور علاقہ سیف آباد اور آصف نگر میں پیش آئے رہزنی کی وارداتوں کا معمہ حل کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گرفتار رہزن سابق میں شہر میں رہزنی کی 6 وارداتوں میں ملوث ہے ۔