عادی سارقین گرفتار،سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ مجرمین کی شناخت

   

حیدرآباد۔ یکم جون، ( سیاست نیوز) میاں پور پولیس نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس آئی میاں پور پولیس مسٹر کانتا ریڈی نے بتایا کہ 30 سالہ سونو سنگھ عرف سومت ساکن مائیلاردیو پلی اور 33 سالہ آندھرا پرکاش ساکن میاں پور کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے اس کیس کو حل کرلیا اور ان سارقین کے قبضہ سے جو اکثر رات کے اوقات مکانات میں سرقہ کی وارداتیں انجام دیا کرتے تھے 40 گرام طلائی اور 600 گرام چاندی کی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ سال 2016 سے ان سارقوں نے وارداتیں انجام دی۔ راجندر نگر پولیس حدود کے علاوہ مائیلار دیو پلی پولیس حدود میں ان سارقوں نے وارداتوں کو انجام دیا۔ پولیس میاں پور نے انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا ہے۔ ع