عازمین حج و عمرہ کی خدمت سعادت

   

روزنامہ سیاست و لبیک سوسائٹی کے کلاسس اختتام پذیر
حیدرآباد ۔ 18 مئی (راست) جناب محمد نواب انجینئر نائب صدر لبیک ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی کے بموجب روزنامہ سیاست و لبیک سوسائٹی کے اشتراک سے پچھلے 24 برس سے عازمین حج و عمرہ زائرین مدینہ منورہ کی دینی تربیت و عملی رہنمائی کا کام اخلاص و استقامت کے ساتھ جاری ہے۔ 2024ء کے تربیتی کلاسیس کے اختتام کے موقع پر الحاج سید شرف الدین صدر، الحاج محمد انجینئر نائب صدر، الحاج سید علاء الدین سکریٹری و مولانا مفتی سید آصف الدین ندوی قاسمی جنرل سکریٹری نے جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست سے ملاقات کرتے ہوئے گلپوشی و شال پوشی کی۔ اس موقع پر جناب عامر علی خان نے کہا کہ عازمین حج و عمرہ کی دینی تربیت سعادت ہے۔ اس موقع پر ذمہ داران سوسائٹی نے نواب زاہد علی خان کی خدمات کو سراہا اور جناب ظہیرالدین علی خان کیلئے مغفرت کی دعا کی۔