تاریخ میں توسیع کیلئے تلنگانہ حج کمیٹی کی نمائندگی
حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026ء کے منتخب عازمین کیلئے سفر حج کے فلائٹ بکنگ کی سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت عازمین اپنی سہولت سے سفر کی تاریخ کا تعین کرسکتے ہیں۔ صدرنشین تلنگانہ حج کمیٹی مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ نے بتایا کہ تمام منتخب عازمین اِس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں جس کا 29 جنوری سے آغاز ہوچکا ہے اور آئندہ 4 دن تک یہ سہولت رہے گی۔ مکہ مکرمہ کی نظام رباط میں قیام کرنے والے عازمین کو سیلف بکنگ کی سہولت نہیں رہے گی۔ ایسے عازمین جو نظام رباط میں قیام کے خواہشمند نہیں ہیں، وہ اپنی فلائٹ کی اپنی مرضی کے مطابق بکنگ کرسکتے ہیں۔ حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ سے عازمین کی روانگی کا شیڈول 5 مئی تا 20 مئی طے کیا گیا ہے۔ صدرنشین حج کمیٹی نے حج کمیٹی آف انڈیا سے درخواست کی ہے کہ سیلف بکنگ کی تاریخ میں کم از کم 5 فروری تک توسیع دی جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ نظام رباط میں عازمین حج کے قیام کیلئے 4 فروری کو 4 بجے شام چومحلہ پیالس میں قرعہ اندازی مقرر ہے لہذا سیلف بکنگ کی سہولت کو کم از کم ایک دن تک توسیع دی جائے۔ اُنھوں نے تلنگانہ عازمین حج سے خواہش کی ہے کہ وہ 5 فروری تک انتظار کریں اور رباط میں قیام کیلئے منتخب نہ ہونے کی صورت میں سیلف بکنگ سے استفادہ کریں۔ صدرنشین حج کمیٹی نے کہاکہ رباط میں قیام سے عدم دلچسپی رکھنے والے عازمین انتظار کئے بغیر سیلف بکنگ سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ حج کمیٹی کے شرائط کے مطابق ایک مرتبہ فلائٹ کے انتخاب کے بعد کسی بھی صورت میں تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ رباط کے منتخب عازمین کی فلائٹس کا علیحدہ الاٹمنٹ ہوگا۔ اِسی دوران تلنگانہ عازمین حج کیلئے دوسرا تربیتی کیمپ یکم فروری کو ہیریٹیج پیالیس عطاپور میں صبح 10 تا دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا۔ عازمین مزید تفصیلات کیلئے حج کمیٹی سے 040-23298793 پر ربط کریں۔1
مقامی عوام نے بدبو محسوس کرتے ہوئے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی اور پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد نعشوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع