عازمین حج کیلئے آج اور کل ٹیکہ اندازی کیمپ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 14 جولائی (این ایس ایس) تلنگانہ کے عازمین حج کا گیارہویں تربیتی کیمپ مسجد حسینی اتوار کو ریاستی حج کمیٹی کے چیرمین محمد مسیح اللہ خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو چاہئے کہ حج کمیٹی کے دفتر پر شخصی طور پر رجوع ہوتے ہوئے یا پھر آن لائن اپنے ٹکٹ بک کروائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ منعقد کئے جارہے ہیں اور جنہوں نے تاحال ٹکٹ نہیں لیا ہے، وہ 15 اور 16 جولائی کو اسریٰ ہاسپٹل میں اس سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔