عازمین عمرہ کی خدمت کیلئے 700 عمرہ کمپنیاں سرگرم

   

مکہ مکرمہ: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بیرونی عازمین عمرہ کا استقبال کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ عمرہ کے آغاز کے بعد سعودی شہریوں اور بیرونی افراد کی عمرہ ادائیگی کی پرسکون تکمیل کے بعد اب مزید عمرہ عازمین کا استقبال کیا جارہا ہے۔ نائب وزیر حج و عمرہ عبدالرحمن شمس نے کہا کہ بیرونی عمرہ عازمین کے انتظامات کیلئے زائد از 700 عمرہ کمپنیاں سرگرم ہوگئیں اور 18 اکٹوبر کے بعد سے اب تک 120,000 عازمین نے عمرہ ادا کیا ہے۔ حرم شریف میں 45000 افراد نے نماز بھی ادا کی ہیں۔ مسجد نبویؐ میں 99 نئی خاتون سیکوریٹی عملہ کو تعینات کیا گیا ہے جو خواتین کے ہجوم پر قابو پانے کیلئے کام کریں گی۔