عازمین کی تعداد کورونا سے پہلے کی سطح پر پہنچ گئی : سعودی عرب

   

ریاض: سعودی عرب میں وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ حجاج کرام کی تعداد وبائی مرض سے پہلے کی سطح پر لوٹ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حج سیزن میں عازمین حج پر عمرہ کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی موجود نہیں ہے۔حج کے انعقاد کے لیے مملکت کی تیاریوں کے بارے میں ایک تقریر میں انہوں نے مزید کہا کہ اس موسم میں 37 سرکاری ادارے عازمین حج کو خدمات فراہم کر رہے تھے۔ بیرون ملک عازمین حج کے اخراجات میں 39 فیصد کمی آئی ہے۔یہ اس وقت ہوا جب سعودی ہلال احمر نے مقدس مقامات پر ہنگامی خدمات فراہم کرنے کے لیے اس سال حج سیزن کے لیے 8 ’’ آگسٹا 139 ‘‘ ہیلی کاپٹر مختص کیے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر جدید ترین طبی آلات، ایئر نیویگیشن سسٹم اور اہل انسانی کیڈرز سے لیس ہیں۔