عاشق نے محبوبہ کے لیے 6 لاکھ روپئے میں امتحانی پرچہ خریدا

   

تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف ، عاشق جوڑا گرفتار
حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ا متحانی پرچوں افشاء تحقیقات میں ایک نیا انکشاف ہوا ہے ۔ ایک عاشق نے اپنی محبوبہ کیلئے6 لاکھ روپئے میں (ڈی اے او ) امتحان کا پیپر خریدا ہے ۔ ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے عاشق جوڑے کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ٹی ایس پی ایس سی کے پرچوں کا افشاء ریاست میں سنسنی خیز مسئلہ بن گیا ہے ۔ جس سے ریاست میں سیاسی طوفان برپا ہوگیا ہے ۔ اپوزیشن جماعتوں اور طلبہ تنظیموں کے احتجاج کے بعد حکومت نے اس کی تحقیقات کیلئے ایس آئی ٹی تشکیل دیا۔ ایک عاشق لوکک نے اپنی محبوب سشمتا کی خاطر جو ڈیویژنل اکاونٹس آفیسر ( ڈی اے او ) امتحان کی تیاری کر رہی تھی اس کیلئے پروین کو 6 لاکھ روپئے ادا کرتے ہوئے 26 فروری کو منعقد ہونے والے امتحان کا پیپر خریدا تھا ۔ پرچوں کے افشاء ہونے کے بعد تلنگانہ ا سٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے دوسرے امتحانات کے ساتھ ڈی اے او کا امتحان بھی منسوخ کردیا ۔ اس سارے معاملے کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی نے سینکڑوں افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے پوچھ تاچھ کی اور تاحال 17 افراد کو گرفتار کیا ۔ جس میں عاشق جوڑا بھی شامل ہے ۔ ایس آئی ٹی نے کمیشن کی سکریٹری کو اپنے دفتر پر طلب کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کی جمہوری عہدے پر فائز ہونے والے صدرنشین جناردھن ریڈی کو نوٹس جاری کرنے کے بجائے خود ان کے آفس پہونچکر بیان قلمبند کرایا گیا ۔ ن