عاشق کی خودکشی سے دلبرداشتہ نئی دلہن کی بھی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

باڑ میر : راجستھان کے باڑمیر سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ راجستھان کے باڑمیر میں محبوبہ کی شادی سے دلبرداشتہ ہو کر عاشق نے کنویں میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ دوسری جانب عاشق کی خودکشی سے دلبرداشتہ نئی نویلی محبوبہ نے بھی دو روز بعد کنویں میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ خودکشی کرنے سے پہلے گرل فرینڈ نے اپنی اور اپنے بوائے فرینڈ کی ایک ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا۔آپ ہمشہ میری جان رہوگے ہم نے ساتھ جینے اور مرنے کی قسم کھائی تھی تو اکیلے ایسا قدم کیوں اٹھایا۔گرل فرینڈ نے مزید لکھا کہ تم نے مجھے اس ظالم دنیا میں اکیلا کیوں چھوڑ دیا؟ کوئی بات نہیں۔اب میں آپ کے پاس آرہی ہوں۔