عاشقی کے مسئلہ پر کالج طلبہ میں جھگڑا، چار طلبہ کیخلاف مقدمہ

   

حیدرآباد ۔ یکم ؍ جولائی (سیاست نیوز) شہر کے نارائن گوڑہ علاقہ میں طلبہ کے درمیان جھگڑے سے سنسنی پھیل گئی۔ کالج انتظامیہ کی مداخلت اور پولیس میں شکایت کے بعد معاملہ تھم گیا۔ تاہم پولیس متاثرہ طالب علم کی شکایت پر چار طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ ایک خانگی انٹرمیڈیٹ کالج میں زیرتعلیم طلبہ کے درمیان عاشقی کے مسئلہ پر جھگڑا ہوا۔ ایک لڑکی نے اپنے ساتھی طالب علم کو محبت کی پیشکش کردی جس لڑکی کو ایک اور لڑکا جو اسی کالج کا ہے پسند کرتا تھا۔ جب اس بات کا علم اس ایک طرفہ محبت کرنے والے عاشق کو ہوا تو اس نے منصوبہ بند طریقہ سے کالج کی گیٹ کے باہر انتظار کیا اور ایک گروپ دوسرے گروپ سے متصادم ہوگیا۔ اس واقعہ اور طلبہ کے درمیان جھگڑے سے علاقہ میں سنسنی پیدا ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج رجسٹر کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔ع