عاصم ریاض 50 سیکسیٹ ایشین مین کی فہرست میں 24 ویں مقام پر

   

Ferty9 Clinic

بگ باس 13 کانٹنٹ عاصم ریاض اپنے لک کی وجہ اکثر سوشیل میڈیا پر سرخیوں میں رہتے ہیں اس کے علاوہ عاصم شو میں کئی بار شرٹ لیس بھی نظر آئے جسے ان کے فائنس نے خوب پسند بھی کیا ہے اور بالی ووڈ کے سوپر اسٹار سلمان خان بھی عاصم ریاض کی باڈی کی تعریف کرچکے ہیں۔ عاصم ریاض کے چاہنے والوں کے لئے خوشخبری ہے۔ عاصم ریاض نے 50 سیکسیٹ ایشن مین کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔ عاصم اس فہرست میں 24 ویں مقام پر ہے جبکہ اس فہرست میں ٹاپ پر بالی ووڈ ایکٹر ریتک روشن ہے۔ یہ عاصم کے فائنس کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے کیونکہ وہ یوکے سے شائع ہونے والے آئی نیوز پیپر میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ عاصم کی انٹری سیدھے 24 ویں مقام پر ہوئی ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا یہ بہت بڑی بات ہے۔