عافرہ کو نیشنل سویمنگ چمپئن شپ میں سلور میڈل

   

حیدرآباد ، 23 نومبر (راست) عافرہ خانم نے تلنگانہ اسٹیٹ کی طرف سے 21 ویں ماسٹرز نیشنل سویمنگ چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتا ہے۔ سویمنگ فیڈریشن آف انڈیا اور اسپورٹس اتھارٹی آف تلنگانہ کے زیراہتمام یہاں گچی باؤلی اسٹیڈیم پول میں منعقدہ مقابلوں میں عافرہ نے پہلی مرتبہ حصہ لیا۔ عافرہ نے ویمن سیکشن کے 4×50 میڈلے ریلے ایونٹ میں سلور میڈل حاصل ہوا۔ 4×50 ایونٹ میں عافرہ کے ساتھ تلنگانہ کی نمائندگی ایم ہیما سری، جے بھوانی اور جی ماناسا نے 4:35.21 کا وقت لیتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا۔ نوازش عالم خان کی دختر عافرہ خانم نے امجد علی خان کالج آف بزنس اڈمنسٹریشن سے ایم بی اے کیا ہے۔