عالمی سطح پر کورونا سے اموات میں مرد افراد کی شرح زیادہ

   

ہندوستان میں مرد افراد کے برعکس خواتین کی زیادہ تعداد شکار
حیدرآباد : نیشنل فیملی ہیلت کے سروے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا سے متاثر ہو کر اموات ہونے والوں میں مردوں کی شرح زیادہ جب کہ ہندوستان میں صورتحال بالکل برعکس ہے ۔ کورونا سے متاثر اموات میں مردوں کے بہ نسبت خواتین کی تعداد زیادہ ہے ۔ کورونا وائرس ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ ہندوستان میں بھی یہ وباء تیزی سے پھیل رہی ہے ۔ عالمی سطح سے اس وباء کا شکار ہو کر مرنے والوں میں خواتین کے بہ نسبت مردوں کی تعداد زیادہ ہے ۔ مگر ہندوستان میں خواتین کی اموات کی شرح 3.3 فیصد ہے جب کہ مردوں کی اموات کی شرح 2.9 فیصد ہے ۔ کورونا سے متاثر ہونے والی 40 تا 49 سال عمر کی خواتین زیادہ فوت ہورہی ہیں ۔ خواتین کے شرح اموات میں اضافہ ہونے کی عمر بھی وجہ بتائی جارہی ہے ۔ دیگر عمر کی جتنی خواتین فوت ہورہی ہیں مرد بھی اتنی ہی تعداد میں فوت ہورہے ہیں ۔ کورونا سے زیادہ تر مرد متاثر ہورہے ہیں اور مرنے والوں میں خواتین کی شرح زیادہ ہے ۔ جاریہ سال 30 جنوری سے جون کے اواخر تک حاصل کردہ ڈاٹا کے مطابق کورونا ٹسٹ کرانے والوں میں 4.2 فیصد مرد کا نتیجہ پازیٹیو برآمد ہوا ہے جب کہ خواتین کے پازیٹیو کا تناسب 3.8 فیصد ہے ۔ خواتین کے بہ نسبت مردوں کے زیادہ متاثر ہونے کی سماجی وجوہات ہیں خواتین کے اموات کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے صحت کے مسائل بتائے جارہے ہیں ۔ خواتین کے بہ نسبت مرد حضرات گھروں سے زیادہ باہر نکلتے ہیں دوست احباب کے ساتھ دعوتوں میں زیادہ شریک ہوتے ہیں ۔ پب اور بار کو جاتے ہیں ۔ زیادہ تعداد میں جمع ہو کر ایک ساتھ سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے مرد زیادہ تر کورونا وباء کا شکار ہورہے ہیں ۔ خواتین زیادہ تر گھروں تک محدود ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے متاثر ہونے کی شرح کم ہے ۔ ہندوستان میں کورونا سے متاثر ہو کر خواتین کی اموات کی شرح کے لیے تغذیہ بخش غذا کی عدم فراہمی اور کمزوری ہے ۔ کورونا وباء سے متاثر چند خواتین کی بریسٹ کینسر سے بھی اموات کی وجہ بن رہی ہے ۔ ہندوستان میں 15-49 سال عمر کی خواتین میں 53.1 فیصد خواتین تغذیہ بخش غذا کی عدم فراہمی کا شکار ہے ۔ یہی عمر والے 22.5 فیصد مرد تغذیہ بخش غذا کی عدم فراہمی کا شکار ہے ۔ سروے میں اس بات کا علم ہوا ہے ۔۔