ممبئی ۔ 19؍جنوری ( ایجنسیز )ہندی اور مراٹھی فلمساز، فلمی فوٹو گرافر اور فلم چھاوا کے ہدایتکار لکشمن اوتیکر نے اپنی فلم چھاوا کے لیے عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کو منتخب کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب آپ بین الاقوامی معیار اور عالمی رسائی والی فلم بناتے ہو تو اے آر رحمن سے بہتر انتخاب اور کون ہو سکتا ہے۔انھوں نے کہا جب میں نے اے آر رحمان سے فلم کے لیے رابطہ کیا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ آپ یہ فلم کیوں بنانا چاہتے ہیں؟ تو میں نے انھیں مطمئن کیا۔لکشمن اوتیکر کے مطابق اس موقع پر اے آر رحمان نے بالی ووڈ میں تقسیم اور طاقت کے بدلتے ہوئے موضوع پر گفتگو کی۔انھوں نے چھاوا کی موسیقی کیلئے اے آر رحمان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسکا مقصد علاقائی بنیاد پر قائم رہنے کے بجائے ایک ایسی تخلیق کرنے پر تھی جو عالمی سطح پر سب کیلئے قابلِ قبول ہو۔عالمی شہرت یافتہ اے آر رحمان جو آسکر سمیت متعدد بڑے اعزازات حاصل کر چکے ہیں لیکن حال ہی میں انکی جانب سے ملک میں بڑھتی ہوئی تقسیم سے متعلق بیان پر ایک طوفان برپا ہے۔