عالمی وبا کے دور میں پہلی بار برلن فلم فیسٹیول میں حاضرین بھی شامل

   

برلن : جرمنی کی وزیر مملکت برائے ثقافت کلاؤڈیا رَوتھ نے 72 ویں برلن فلم فیسٹیول کے آغاز پر حاضرین سے خطاب کیا۔ عالمی وبا کے دور میں یہ پہلا موقع ہیکہ حاضرین ایک مرتبہ پھر اس فلمی میلے میں شریک ہیں۔ رَوتھ نے کہا کہ ثقافت کسی بھی جمہوریت کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کو حاوی نہیں ہونے دیا جائیگا کیونکہ جرمنی کو سینما اور فلم کی ضرورت ہے۔ تاہم یہ بات اہم ہیکہ کورونا وبا کے حوالے سے کچھ ضوابط اس بار بھی ایپنائے گئے ہیں، جن کے تحت حاضرین کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے ۔