عالمی کرکٹ مقابلہ 1983 میں بھارت کی جیت ایک تاریخی جیت تھی: محمد کیف

,

   

عالمی کرکٹ مقابلہ 1983 میں بھارت کی جیت ایک تاریخی جیت تھی: محمد کیف

بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد کیف نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج بھارتی ٹیم کےلیے ایک تاریخی دن ہے، آج سے 47 سال قبل بھارت نے کپل دیو کی کپتانی میں پہلا عالمی کپ جیتا تھا۔

بھارت کے 1983 میں عالمی کپ کی جیت کے بعد پورے ملک میں کرکٹ کے شائقین کی تعداد بڑھ گئی اور لوگ بڑی تعداد میں کرکٹ کو کھیلنے لگے۔اور ہر ایک نوجوان کرکٹر بنے کا خواب دیکھنے لگا۔

یہ فائنل مقابلہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے بیچ تھا، بھارت نے ٹوس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا، بھارت نے بلے بازی کرتے ہوئے مقابل ٹیم کو 183 کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز ٹیم 140 رنوں پر ہی سمٹ گئی اور بھارت نے عالمی کپ کا فائنل میچ 43 رنوں سے جیتا، اسوقت لارڈز گراونڈ کی بالکنی سے کپل دیو نے ٹرافی اٹھائی تھی۔

بھارت نے عالمی کپ میں کل 2 بار بازی ماری ہے، پہلی بار 1983 جو کپل دیو کی کپتانی میں جیتا گیا تھا، پھر اسکے 28 سال بعد 2011 میں مہندر سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارت نے دوسری بار عالمی یک روزہ کپ جیتا تھا۔

https://youtu.be/QcfJ66ZBRzk

YouTube video

YouTube video

2011 کے عالمی کپ میں بھی بھارت نے سری لنکا کے خلاف شاندار جیت درج کی تھی۔

YouTube video

https://youtu.be/LcNECp1z7N8