عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

   

Ferty9 Clinic

بالی ووڈ اسٹار رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ آج شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور مداحوں کا ہفتوں سے جاری تجسس آج ختم ہوا۔ شادی کی رسومات کے بعد اِس جوڑے نے فوٹو سیشن کیا اور اِنسٹاگرام پر فوٹوز شیئر کئے گئے۔ شادی کی تقریب کا مقام واستو تھا جو ممبئی کا اپارٹمنٹ بلاک ہے جس میں رنبیر اور عالیہ رہتے ہیں۔ تقریب میں خاندان کے قریبی ارکان اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔