ممبئی، 19 جولائی (ایجنسیز) عالیہ بھٹ نے 2012 میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ سے بالی ووڈ میں اپنا کریئر شروع کیا، اور اس کے بعد سے اداکارہ نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ ایک کے بعد ایک اچھی پرفارمنس سے دلوں پر راج کرتی رہی ہیں۔ جہاں اداکارہ مسلسل نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، وہ ان لوگوں کو نہیں بھولیں جو اُن کے کیریئر کے پہلے دن سے اُن کے ساتھ ہیں۔ عالیہ نے ہمیشہ اپنے قریبی لوگوں کا خیال رکھا ہے اور وہ اپنے گھر کی خادمہ اور ڈرائیور کو فیملی ممبر جیسا مانتی ہے۔ بتایا گیا کہ 2019 میں عالیہ نے دونوں کی بڑی مالی امداد بھی کی ہے۔ عالیہ نے اپنے ڈرائیور اور گھریلو ملازمہ کو فی کس 50 لاکھ روپئے دیئے۔ ایک رپورٹ کے مطابق 2019 میں اپنی سالگرہ کے موقع پر عالیہ نے سنیل اور امول کو فی کس 50 لاکھ روپے کا تحفہ دیا۔ یہ دونوں عالیہ کی زندگی کے دو قریبی لوگوں میں سے ہیں جو 2012 میں اُن کے کیریئر کے آغاز سے اداکارہ کے ساتھ رہے ہیں۔ ان کے ساتھ فیملی کی طرح برتاؤ کرتے ہوئے اداکارہ کے فراخدلانہ تحفہ نے ان دونوں کو ممبئی کے BHK اور JH1 کے علاقوں میں اپنے فلیٹ خریدنے میں مدد کی۔