نئی دہلی ۔20؍جولائی(ایجنسیز )عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے اتوار، 20 جولائی کو اس بات کی تصدیق کی کہ پارٹی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں شامل ہونے والے انڈیا بلاک کا حصہ بنے بغیر آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے بہار کیلئے عآپ کے انچارج سنجے سنگھ نے کہا کہ انڈیا بلاک کا ساتھ صرف لوک سبھا کے انتخابات کے لیے تھا اور پھر ہم نے ہریانہ کے انتخابات، دہلی کے انتخابات، گجرات اور پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تنہا مقابلہ کیا تھا۔ اب، ہم بہار کے انتخابات میں بھی اکیلے ہی لڑیں گے۔