نئی دہلی : عام آدمی پارٹی (عآپ) کی طرف سے امیدوار شیلی اوبرائے کو چہارشنبہ کودہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدہ کے لیے منتخب قرار دے دیا گیا۔سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد آج مکمل ہونے والی پولنگ میں محترمہ اوبرائے کو 150 ووٹ ملے ، جب کہ ان کی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار ریکھا گپتا کو پولنگ میں 116 ووٹ ملے ۔گزشتہ 10 برسوں میں پہلی بار دہلی کے میئر کے عہدے کے لیے خاتون میئر منتخب ہوئی ہیں۔ محترمہ اوبرائے دہلی کے پٹیل نگر اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر 86 سے کونسلر ہیں۔