نئی دہلی: ملک میں عام انتخابات میں بس کچھ دن باقی ہیں لیکن مودی سرکار اپنی مذموم حرکتوں سے باز نہ آئی۔مودی سرکار کانگریس کے انتخابی منشور سے خوفزدہ ہوگئی ہے اورکانگرس کا انتخابی منشورمسلم لیگ سے مماثلت قراردے ڈالا، مودی سرکارپروپیگنڈا کررہی ہے کہ کانگریس کے منشورمیں وہی سوچ جھلک رہی ہے جو آزادی کے وقت مسلم لیگ کی تھی۔بی جے پی کے دیگرلیڈر بھی کانگرس کے خلاف اپنا سیاسی تعصب دکھا رہے ہیں۔وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے دعوی کیا ہے کہ کانگرس اپنے انتخابی وعدے پورے نہیں کر سکتی کیونکہ ان کے پاس بجٹ ہی نہیں۔ادھرمودی سرکارکے پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ہندوستان پر آج ایسے حکمران ہیں جو ملکی وقار کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، انھوں نے ملک کو مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران کی طرف دھکیلا۔عدم مساوات اور ظلم کو بڑھاوا دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ آئین میں ردو بدل کر کے پورا نظام تباہ کردیا ہے۔