موگا: عام آدمی پارٹی کی پنجاب اکائی اگلے سال ہونے والے اسمبلی الیکشن میں سبھی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی ۔یہ اطلاع اپوزیشن لیڈر ہرپال چیما نے آج یہاں دی۔ پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے سبھی انچارجوں کو کام کرنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے تاکہ وہ ابھی سے انتخابات کی تیاری شروع کرسکیں۔ آپ کے رہنما نے کہا کہ ریاست کے عوام اب کانگریس اور اکالی دل سے تنگ آچکے ہیں اور تیسرا آپشن چاہتے ہیں۔ ریاست میں نئی جماعتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے ۔ مرکز کی کسان مخالف پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین زرعی قوانین کو واپس لینے کی اپیل کی کیونکہ کسان ان قوانین کے خلاف گذشتہ دو سو دن سے دھرنا دے رہے ہیں۔