عام لوگوں کو 2022 تک ویکسین کا انتظار کرنا ہوگا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز دہلی کے ڈائریکٹر اور ملک میں کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے اتنظام کیلیے تشکیل نیشنل ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر رندیپ نے آج کہا کہ عام لوگوں کو کورونا ویکسین کیلئے 2022 تک انتظار کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر رندیپ نے اتوار کے روز ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عام لوگوں کو سنہ 2022 تک کورونا ویکسین کا ڈوز لینے کیلئے انتظار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی بازار میں کووِڈ۔19 کے لیے کارگر ویکسین دستیاب ہونے میں ہی ایک سال سے زیادہ وقت لگ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آبادی بہت زیادہ ہے اور بازار سے کورونا ویکسین کیسے ایک فلو ویکسین کی طرح خریدی جا سکے ، یہ جاننے میں وقت لگے گا۔ ایسا ہونے پر ہی مثالی حالت ہوگی اور یہ سنہ 2021 کے آخر تک یا سنہ 2022 کی شروعات تک ہی ممکن ہوگا۔