ممبئی ۔ بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے اداکار عامر خان کی بیٹی کی شادی پر دولہے نے عام روایتی شیروانی یا سوٹ پہننے کے بجائے ’بنیان اور نیکر‘ کے ساتھ داخلہ لیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اداکار ہوں یا ان کی اولاد کی شادیاں، اس بڑے دن کے موقع پر اداکارائیں بھاری ملبوسات تیارکرواتی ہیں جبکہ دولہے بھی اکثر شیروانی اور پگڑی کا انتخاب کرتے ہیں، اس کی مثال سدھارتھ اورکیارا کی شادی یا پھر عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی شادی ہے۔ البتہ عامر خان کی بیٹی اور ان کے شوہر نے اس بڑے دن پر غیر روایتی انداز اپنایا۔ گزشتہ روز عامر خان کی بیٹی ارا خان اپنے بوائے فرینڈ نوپورشیکھرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی تھیں، دونوں کی شادی کی تقریبات ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 2 جنوری کو شروع ہوئی تھیں۔ ایرا خان اور نوپور شیکھرے کے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصویر اور ویڈیو میڈیا کو جاری کردی گئی، جس میں دلہا اور دلہن کو اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کرتے دکھائی دیے۔ اس دوران دلہا اور دلہن کا غیر روایتی لباس سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ ممبئی کے تاج ہوٹل میں نوپور بنیان اور نیکر میں شریک ہوئے اور شادی کی دستاویز پر دستخط کئے، وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کرکے شادی کے مقام پر پہنچے تھے، ان کے جاگنگ کی ویڈیو بھی ایکس پر زیر گردش ہیں۔ انہیں بنیان اور نیکر کے ساتھ ڈھول بجانے اور رقص کرنے کرتے بھی دیکھا گیا۔