اسلام آباد : پاکستان میں پولیس کو اس عامل کی تلاش ہے، جس کی تجویز پر ایک حاملہ خاتون کی پیشانی پر کیل ٹھونکی گئی تھی تاکہ اس کے ہاں لڑکی کے بجائے لڑکے کی پیدائش ہو۔پشاور میں پولیس کے سربراہ عباس احسن کا کہنا تھا کہ پولیس کی اسپیشل ٹیمیں اس عامل کی تلاش میں ہیں، جو تب سے فرار ہے، جب متاثرہ خاتون زخمی حالت میں ہاسپٹل پہنچی تھی۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل کے نیوروسرجن حیدر سلیمان کا کہنا تھا کہ خوش قسمتی سے کیل خاتون کی پیشانی سے گزر کر کھوپڑی تک نہیں پہنچی تھی لیکن خاتون جب ہاسپٹل پہنچی تھی تو وہ انتہائی تشویشناک حالت میں تھی۔ڈاکٹر حیدر سلیمان کے مطابق یہ معلوم نہیں ہیکہ آیا اس عامل نے خود خاتون کے سر میں کیل ٹھونکی تھی یا پھر کسی اور نے۔