عاپ رکن اسمبلی کو 3 ماہ قید

   

نئی دہلی ، 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ایک عدالت نے آج عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی منوج کمار کو 2013ء کے اسمبلی چناؤ کے دوران مشرقی دہلی کے ایک بوتھ پر انتخابی عمل میں رکاوٹ پیدا کرنے کی پاداش میں تین ماہ قید کی سزا سنائی ۔ تاہم، ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال نے منوج کو ضمانت عطا کردی تاکہ وہ حکمنامہ کو عدالت بالا میں چیلنج کرسکیں۔