آئندہ کانگریس کی حکومت ہوگی، نظام آباد میں پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی صحافیوں سے بات چیت
نظام آباد :10؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)پردیش کانگریس کے صدر مسٹر ریونت ریڈی کل شام آراینڈ بی گیسٹ ہائوز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی ، ٹی آرایس ، مجلس و دیگر جماعتیں بی جے پی کی بی ٹیم ہے صدر ضلع کانگریس موہن ریڈی کے فرزند کی شادی میں شرکت کے بعد آج آراینڈ بی گیسٹ ہائوز میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو کسانوں کی فلاح وبہبودی کے بلند بانگ دعویٰ کررہے ہیں لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے متعارف کردہ سیاہ بلو ں کی تائید کی تھی اور اب عوام کو گمراہ کررہے ہیں وزیر اعظم نریندر مودی نظام آباد کے نظام دکن شوگر فیکٹری ، ہلدی بورڈ کی کشادگی کیلئے ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا اور تالاموڑوں ، سنگاریڈی ، لفٹ ایریگیشن کو قومی پراجیکٹ قرار دینے میں ابھی تک کوئی دلچسپی نہیں دکھائی دے رہے ہیں لیکن بی جے پی تلنگانہ میں کامیابی کی دم بھر رہی ہے اگر تلنگانہ میں بی جے پی کامیاب ہوتی ہے تو کیا ترقی کرے گی ؟۔ آئندہ انتخابات میں کانگریس برسراقتدار آئے گی اور سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور اقتدار میں آنے کے بعد کسانوں کو دو لاکھ روپئے تک کے قرضہ جات کی معافی اور دو لاکھ ملازمتوں بھرتی عمل میں لائے گی اور دھرنی کے مسئلہ کے حل کیلئے مکمل طور پر اقدامات کئے جائیں گے ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ دھرنی کے باعث ریاست میں 25لاکھ کسانوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور یہ حکومت اپنے آپ کو کسانوں کی حکومت ہوتی ہے لیکن کسانوں کے مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ اس موقع پر سابق ریاستی وزیر پی سدرشن ریڈی ، سینئر کانگریسی قائد طاہر بن حمدان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔