عبداللہ اعظم آخرکار جیل سے رہا

,

   

ہردوئی : اترپردیش کے ضلع ہردوئی جیل سے منگل کو سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اعظم خان کے بیٹے و سابق ایم ایل اے عبداللہ اعظم کو رہا کردیا گیا۔عبداللہ اعظم گذشتہ 16مہینے سے ہردوئی ضلع جیل میں فرضی تاریخ پیدائش معاملے میں قید تھے۔ رامپور سے یہاں پر ضمانت کا پروانہ ضلع جیل پہنچا جس کے بعد تصدیق کی کاروائی مکمل کی گئی اور پھر عبداللہ اعظم کو رہا کردیا گیا۔عبداللہ اعظم کی رہائی سے پارٹی کارکنان کافی خوش دکھائی دئیے۔