حیدرآباد ۔ 8 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) عبداﷲ پور میٹ پولیس نے ایک عادی رہزن کو گرفتار کرلیا ۔ تنہا خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے زیورات کی رہزنی کرنے میں ماہر رہزن پولیس کی گرفت میں آگیا ۔ عبداﷲ پور میٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 29 سالہ وی شیوا کرشنا چم پلی منڈل کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے شیوا کرشنا کے قبضہ سے تین تولہ طلائی چین کو ضبط کرلیا ۔ 7 اپریل کو ایک 65 سالہ خاتون کے گلے سے اس رہزن نے طلائی چین کا سرقہ کرلیا تھا جو سروپلی چوراہے سے گذر رہی تھی ۔ اسی رہزن نے خاتون کو لفٹ دیا اور گاڑی کو سنسان سڑک پر روک دیا اور خاتون کے گلے سے طلائی چین چھین کر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے ایک طلائی چین ، موٹر سیکل اور اسمارٹ فون کو ضبط کرلیا ہے ۔