عبداللہ پور میٹ میں لاری جلکر خاکستر

   

حیدرآباد /5 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ عبداللہ پور میٹ آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے ایک حادثہ میں لاری جلکر خاکستر ہوگئی ۔ ڈرائیور کی بروقت چوکسی کے سبب کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ عبداللہ پور میٹ حدود کے تارامتی پیٹ میں ایک لاری اچانک شعلہ پوش ہوگئی ۔ لاری جو شمس آباد کی جانب سے آرہی تھی ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ کے بعد لاری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے جلکر خاکستر ہوگئی ۔ اس حادثہ کے سبب تارامتی پیٹ اور شمس آباد کے درمیان 2 کیلومیٹر تک ٹریفک جام ہوگئی ۔ تاہم پولیس نے فوری اقدام کرتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا ۔ ع