عتیق کراری مساری قبرستان میں سپرد خاک

   

پریاگ راج: مافیا سے سیاست دان بنے عتیق احمد اور اشرف کو اتوار کے روز ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ دونوں کو پولیس کی حفاظت میں ہفتے کی رات دیر گئے معمول کے چیک اپ کے لیے کالون اسپتال لے جایا گیاتھا۔ یہیں میڈیا پرسن کے بھیس میں تین حملہ آوروں نے بہت قریب سے پہلے عتیق اور پھر اشرف کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ تینوں حملہ آوروں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو آخری رسومات کے لیے بہنوئی اور سسر کے حوالے کیا گیا۔ پانچ ڈاکٹروں کے پینل نے دونوں بھائیوں کا پوسٹ مارٹم کیا۔ سیکوریٹی کے پیش نظر آر اے ایف اور پی اے سی کی کئی بٹالین کو علاقے میں تعینات کیا گیا تھا ۔