عثمانیہ یونیورسٹی ، تلنگانہ کا فخر : اتم کمار ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : وزیر آبپاشی این اتم کمار ریڈی نے عثمانیہ یونیورسٹی کو تلنگانہ کا فخر قرار دیا اور یونیورسٹی کے عہدیداروں پر زور دیا کہ اس یونیورسٹی کو ایک سرکردہ عالمی معیار کے تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے یونیورسٹی میں خالی جائیدادوں کو پر کرنے کے مسئلہ کو چیف منسٹر سے رجوع کرنے کا وعدہ کیا ۔۔ A