عثمانیہ یونیورسٹی انڈر گریجویٹ پہلے سیمسٹر کے نتائج کا اعلان

   

حیدرآباد 12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی نے آج انڈر گریجویٹ (سی بی سی ایس ) بی اے ‘ بی ایس ڈبلیو ‘ بی بی اے ‘ بی کام اور بی ایس سی فرسٹ سیمسٹر (ریگولر ) کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ امتحان اگسٹ / ستمبر میں منعقد ہوئے تھے ۔ جملہ 90,362 طلبا شریک امتحان تھے اور 35,549 کامیاب ہوئے ہیں۔کامیابی کا تناسب 39.34 فیصد رہا ۔