حیدرآباد 3 جنوری (سیاست نیوز) بی جے پی کے سینئر لیڈر رام مادھو نے جمعہ کو دعویٰ کیاکہ شہریت ترمیمی قانون اس ملک کے کسی بھی شہری کے خلاف نہیں ہے اور کہاکہ اس قانون سازی کے خلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو اس موضوع پر خاطر خواہ معلومات نہیں ہیں۔ رام مادھو نے الزام عائد کیاکہ شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والی جماعتیں اس قانون کے حقائق سے باخبر نہیں ہیں۔