آر ٹی سی ہڑتالی ملازمین سے اظہار یگانگت کی تیاری
حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے 25 اکٹوبر کے دن جلسہ عام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ تقریباً 30 طلبہ آرگنائزیشن پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ریاست میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات اور آر ٹی سی ملازمین سے اظہار یگانگت میں اس جلسہ عام کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بات عثمانیہ یونیورسٹی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائد سلیم باشاہ نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ اس جلسہ عام میں جو آرٹس کالج کی تاریخی عمارت کے دامن میں منعقد ہوگا ۔ کثیر تعداد میں عوام شرکت کرے گی ۔ جبکہ پروفیسر کودنڈا رام ویملااکا جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، سی سدھاکر اور وویک کے علاوہ دیگر شرکت کریں گے ۔ اس جلسہ عام کا اصل مقصد مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے عمل پر فوری آغاز اور آر ٹی سی ملازمین کے مطالبات کی یکسوئی میں محمد سلیم پاشاہ نے عوام اور طلبہ برادری سے اس پروگرام میں شرکت کرنے کی خواہش کی ہے ۔