حیدرآباد17فروری(یواین آئی ) عثمانیہ یونیورسٹی میں آج ہلکی کشیدگی پھیل گئی کیونکہ طلبا کی دو تنظیموں کے کارکن متصادم ہوگئے اور پولیس کو بیچ بچاو کرکے بعض طلبا کو حراست میں لینا پڑا۔تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو کی سالگرہ کے سلسلہ میں بہوجن طلباتنظیم کے کارکنوں نے این آرہاسٹل کے قریب انکا پتلہ نذرآتش کرنے کی کوشش کی جس میں ٹی آرایس طلباتنظیم کارکنوں کی جانب سے رکاوٹ پیدا کی گئی ۔اس موقع پر پولیس کو مشکل صورتحال کا سامنا کرناپڑا۔ٹی آرایس وی کارکنوں نے بہوجن طلبا تنظیم کے کارکنوں کا تعاقب کیا اور ان پر حملہ کی کوشش کی تاہم پولیس نے بیچ بچاؤ کرکے بہوجن تنظیم کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا اور ٹی آرایس وی کے کارکنوں کے جذبات کو سرد کیا۔بہوجن طلبا تنظیم کے کارکنوں نے چیف منسٹر کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔