حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی گرلز ہاسٹل میں دو طالبات کورونا پازیٹیو پائی گئیں اور یونیورسٹی نے متاثرہ طالبات کو علحدہ گوشہ میں منتقل کردیا ہے۔ رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی کے مطابق گرلز ہاسٹل میں کل کورونا اسکریننگ کے دوران دو طالبات کا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا۔ باقی طالبات کے ٹسٹ کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کل سے شروع ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کے مطالبہ کو قبول نہیں کیا اور کہا کہ 8,000 سے زائد طلبہ امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں جن میں سدی پیٹ ، میدک ، سنگا ریڈی ، وقار آباد اور دیگر اضلاع کے مراکز کے طلبہ شامل ہیں۔ لہذا امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے ۔ رجسٹرار نے تیقن دیا کہ کورونا کے سبب امتحانات میں شرکت سے محروم طلبہ کے لئے دوبارہ امتحانات منعقد کئے جائیں گے اور انہیں سپلیمنٹری کے طور پر شمار نہیں کیا جائے گا ۔