عدن میں پریڈ کے دوران میزائل حملہ، 51 ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

عدن ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) یمن میں باغیوں نے ایک فوجی پریڈ کے دوران بالسٹک میزائل داغا جو بندرگاہی شہر عدن میں کی جارہی تھی جس میں 51 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی حامی فوج پڑوس شہر بریگا میں پریڈ میں مصروف تھی جو سعودی کی قیادت والی اتحادی فوج کا حصہ ہے جو ایران کی حمایت والے حوثی باغیوں کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں۔ یاد رہیکہ جب سے باغیوں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر 2014ء میں قبضہ کیا ہے، عدن سے ہی عارضی طور پر حکومت کی سرگرمیاں چلائی جارہی ہیں۔ پریڈ الغالہ کیمپ میں جاری تھی کہ اچانک اس پر بالسٹک میزائل داغے گئے۔