بغداد : عراق کے صوبہ الانبار میں واقع عین الاسد بیس پرپیر کو ایک اور راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے ۔عراق کا یہ فوجی اڈا امریکی اور بین الاقوامی افواج کے زیراستعمال ہے۔ عراق میں امریکہ کی قیادت میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل وین ماروٹو نے کہا ہیکہ اس راکٹ حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔