پیرس۔ فرانس کی وزارت دفاع نے خبردار کیا ہے کہ داعش عراق اور شام میں ایک بار پھر نمودار ہو رہی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعہ کی شام ایک بیان میں وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ داعش جغرافیائی طور پر شکست کھا چکی ہے، مگر وہ متحرک ہونے کی قدرت رکھتی ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اتحادی افواج کی سمندری کارروائیوں کی قیادت کرتے ہوئے فرانس کا مقصد ہے کہ داعش کا حتمی طور پر خاتمہ کیا جائے۔
