عراق میں آئی ایس کے حملے میں 8 افرادہلاک

   

بغداد، 14جون (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے مشرقی صوبہ دیالہ میں اتوار کو اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت گردوں کے حملے میں آٹھ لوگوں کی موت اور چھ دیگر زخمی ہوگئے ۔صوبائی پولیس کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ آئی ایس کے دہشت گردوں نے آج صبح سویرے عراق کی راجدھانی بغداد سے تقریباًً 165کلومیٹر شمال مشرق میں خناقن شہر کے نزدیک ایک گاوں پر حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ حملے کے بعد حملہ آوروں اورج مقامی پولیس کے مابین زبردست تصادم ہوا جس میں مسلح گاوں والوں نے بھی پولیس کی مدد کی۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور چھ گاوں والوں کی موت ہوگئی جبکہ زخمی ہوگئے ۔ آئی ایس کے خلاف مسلسل فوجی کارروائیوں کے باوجود آئی ایس دہشت گرد اب بھی ریگستان، بیہڑ علاقوں کے ساتھ ساتھ ہمارین پہاڑی سلسلہ میں چھپے ہوئے ہیں جو کہ دیالہ، صلاح الدین اور کرکک صوبوں تک پھیلا ہوا ہے ۔ وہ سلامتی دستوں اور شہریوں کے خلاف مسلسل چھاپہ مار حملے کرتے رہتے ہیں۔