عراق میں امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ

   

بغداد ۔6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں بغداد کے گرین زون علاقے کو نشانہ بنا کر امریکی سفارت خانے کے قریب اتوار کو راکٹ سے تازہ حملہ ہوا ہے ۔ اس علاقے میں سفارت کاروں کے احاطے اور سرکاری عمارتیں ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق متعددکتیوشا راکٹ امریکی سفارت خانے کے قریب گرے ۔ عراقی ذرائع کے مطابق اس حملے میں ایک کنبہ کے بھی زخمی ہونے کی رپورٹ ہے ۔