عراق میں امریکی فوجی اڈے پر چار راکٹ حملے

   

بغداد، 30 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے دارالحکومت بغداد کے قریب ایک امریکی فوجی اڈے پر چار راکٹ حملے کئے گئے ہیں۔عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ بغداد سے تقریبا 30 کلومیٹر دور الطابی میں امریکی فوجی اڈے پر اتوار کی شام یہ حملے کئے گئے ۔امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس نے عراق اور شام میں قطائب حزب اللہ کے پانچ ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا اور چند گھنٹوں بعد ہی امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا۔ حملہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔عراقی مشترکہ جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی فوج نے شام کی سرحد سے متصل القیم کے قریب حشد الشابی کے 45 ویں بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بناکر تین فضائی حملے کیے تھے ۔ اس حملے میں حشد الشابی کے ڈپٹی کمانڈر سمیت چار ملیشا مارے گئے تھے ۔