عراق میں ترک فضائی آپریشن،دہشت گردوں پر کاری ضرب

   

بغداد : شمالی عراق میں ترکیہ نے فضائی آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے غاروں ،پناہ گاہوں اور گوداموں کو تباہ کر دیا ہے۔ ترک امور دفاع کے مطابق، دہشتگرد تنظیم پی کیکے اور دیگر دہشت گردوں عناصر کا صفایا کرنے ، شمالی عراق سے ترکیہ کے خلاف در پیش تخریب کاری کو روکنے اور سرحدی سلامتی کی بحالی کے تحت اقوام متحدہ کی قرارداد 51 کے تحت فضائی آپریشن کا حق استعمال کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس آپریشن میں ملکی اسلحے کے استعمال کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا ہے لیکن سول آبادیوں،تاریخی و ثقافتی ورثے اور ماحول کا خیال رکھا گیا تھا۔